بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کے اہم ترین صوبے میں عام انتخابات۔۔۔ صدر مملکت نے اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 23 ستمبر‬‮ 2020  |  16:22

صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کی اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی ہے، جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل

ہوگئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم (ن) لیگ کے رکن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائرکی گئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں شیڈول آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں

اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، 2 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب انتخابی شیڈول چیف کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے پر معطل کر دیا گیا ہے، اور کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے خلاف(ن) لیگ کے رکن نے عدالت میں پٹیشن دائرکی تھی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎