بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ملک میں کرونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد سکولز کیوں بند کیے گئے ، وفاقی وزیر نے وجہ بیان کر دی

  بدھ‬‮ 23 ستمبر‬‮ 2020  |  16:26

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکولز سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وباء کے کیسز کےبڑھ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کئی سکول بند کئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ

ایک ہفتے کے دوران سکولوں کی انسپکشن کی گئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، سندھ نے تعلیمی اداروں سے متعلق

مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، چھٹی تا آٹھویں سکولز کھل گئے، سکولوں میں بچوں کی حاضری بھرپور نظر آئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد بھی نظر آیا۔اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بچے خوشی خوشی سکو ل پہنچے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎