بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل۔۔۔!!! ملک کی نامور اداکارہ نے 5 بچوں کے باپ سے شادی کر لی، شادی کی وجہ کیا بنی؟

  بدھ‬‮ 23 ستمبر‬‮ 2020  |  19:22

معروف اداکارہ و ماڈل زیبا علی نے 5 بچوں کے والد سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق زیبا علی معروف اداکارہ و ماڈل ہیں۔انہوں نے من و سلوی اور پیاری شمو جیسے ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے۔زیبا علی نے خوشی خوشی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کر ئیر کا آغاز بطور ڈانسر کیا اور اس کے

بعد بھی ایک جونئیر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی رہیں۔تاہم گھر والے اس بات پر خوش نہیں تھے جس کے بعد وہ ائیرہوسٹس بن گئیں۔بطورفضائی میزبان زیبا علی سعودی ائیر لائنز میں کام کرتی

رہیں۔انہوں نے سعودی ائیر لائن میں تین سال تک کام کیا اور اس دوران کئی عمرے بھی کیے۔کچھ عرصہ بعد زیبا علی نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں دوبارہ انٹری دی۔زیبا علی نے مارننگ شو کے دوران بتایا کہ ان کی عمر 35 سال ہے اور انہوں نے ایسے شخص سے شادی کی جو کہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھا۔زیبا علی نے کہا کہ میرے شوہر کے پانچ بچے ہیں۔زیبا علی نے بتایا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات جیم میں ہوئی،دوستی پیار میں بدل گئی جس کے بعد عامر نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنی فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں سب کچھ سچ بتایا۔زیبا علی کا کہنا ہے کہ کسی مرد کی دوسری بیوی بننا میرے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔زیبا علی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر

ایک بہت ہی رحم دل اور اچھی شخصیت ہیں جو ہر رشتے کو نبھانا بخوبی جانتے ہیں۔زیبا علی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر کے بچوں سے مل چکی ہیں جب کہ ان کی پہلی بیوی بھی بہت اچھی خاتون ہیں۔عامر نے مجھ سے شادی کرنے سے پہلے اپنی پہلی بیوی کو اعتماد میں لیا،ہم دونوں ایک دوسرے کے بارے میں جانتی تھیں۔زیبا علی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ابھی بھی اپنی پہلی بیوی سے بہت پیار کرتے ہیں،نہ ہی انہوں نے کبھی اپنے شوہر سے پہلی بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ کسی بھی شخص کو دکھی نہیں کرنا چاہتی۔زیبا علی نے بتایا کہ عامر نے مجھے اور اپنی پہلی بیوی کو الگ الگ گھر میں رکھا ہوا ہے،ہم دونوں کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎