بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


والدین سیف علی خان سے شادی پر تیار نہ تھے لیکن پھر کرینہ کپور نے کیا دھمکی دی تھی؟ جان کر ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:14

بالی ووڈ فلم اسٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے والدین اداکار سیف علی خان سے ان کی شادی پر راضی نہیں ہورہے تھے جس پر انہوں نے اپنے والدین کو دھمکی دی تھی کہ وہ سیف علی خان سے بھاگ کر شادی کرلیں گی۔ بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان آج اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ منارہے ہیں

اور اس موقع پر بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے کرینہ کپور کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق اہم

انکشاف ظاہر کیا تھا۔کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ’جب انہوں نے اپنے والدین کو سیف علی خان سے شادی کرنے کے حوالے سے بتایا تو انہوں نے انکار کردیا کہ ہم تمہاری شادی سیف سے نہیں کریں گے جس پر اداکارہ نے اپنے والدین کو دھمکی دی کہ اگر وہ ان کی شادی وہاں نہیں کریں گے تو وہ اکیلے لندن جاکر سیف سے شادی کرلیں گی۔‘بالی ووڈ فلم اسٹار نے کہا کہ

’جب انہوں نے سیف علی خان سے شادی کی تو سب نے کہا کہ اب کوئی اداکار ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہے گا اور اب اداکارہ کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’لوگوں کے اس طرح کہنے کے باوجود بھی وہ پیچھے نہ ہٹیں اور اداکارہ نے کہا کہ ان کا کیرئیر ختم ہونا ہوگا تو ہوجائے لیکن سیف علی خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ اپنی تمام زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔‘ کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ ’سیف علی خان سے شادی ان کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔‘

دوسری جانب کرینہ کپور نے اپنی اور سیف علی خان کی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کے کندھے پر سر رکھے بیٹھے ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا کہ ’ایک تھی بیبو اور ایک تھا سیفو، دونوں کو اسپیگیٹی بہت پسند تھی اور پھر دونوں ساتھ خوشی خوشی رہنے لگے۔‘کرینہ کپور نے سیف علی خان کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد یتے ہوئے لکھا کہ ’یہی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز ہے۔‘واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بالی وڈکی اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے

جس کانام تیمور ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎