بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کم از کم تنخواہ بھی کتنی ہوگی؟ دبئی حکومت نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی، بڑی سہولت کا اعلان

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:53

آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیر ملکی پروفیشنلز کے لیے دبئی حکام نے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے، دبئی نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام متعارف کرایا ہے ۔ اس کے تحت آن لائن ڈیوٹی دینے والے غیر ملکی پروفیشنلز اور ان کے اہل خانہ کو سال بھر کا اقامہ جاری ہوگا اور یہ قابل توسیع ہوگا۔

غیرملکی کارکن اپنی ان کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ کام انجام دیتے رہیں گے جن کے صدر دفاتر دبئی سے باہر واقع ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی حکام نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کے تحت غیرملکی پروفیشنلز کو

اقامہ دینے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط مقرر کی ہیں.جس کے تحت اقامہ لگواتے وقت پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے مؤثر ہونا ضروری ہے،

دبئی میں کم از کم ایک سال تک کا میڈیکل انشورنس مؤثر ہو اور کمپنی کے ساتھ کم از کم ایک سال تک کی ملازمت کا معاہدہ بھی منسلک ہو۔ اس کے علاوہ آخری تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا، کم از کم تنخواہ5 ہزار ڈالر ہونا ضروری ہے، بینک سے آخری تین ماہ کی تنخواہ سلپ بھی پیش کرنا ہوگی اور اقامہ فیس287 ڈالر ادا کرنا ہوگی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎