بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حکومت کا بچنا اب انتہائی مشکل۔۔کپتان کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی تحریک شروع ہونےوالی ہے۔۔ کون میدان میں آنےوالا ہے؟جانیے

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  22:00

جماعت اسلامی نے یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ نئے اور پرانے حکمرانوں کے درمیان لڑائی مفاد عامہ کے لیے نہیں اپنی باری کے لیے ہے، جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔

سراج الحق کاکہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں تحریک کا مکمل شیڈول دیا جائے گا، مہنگائی، بےروز گاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف تحریک کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا جائے گا۔امیر جماعت

اسلامی کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، وزیر اعظم ہرتقریر آخری سمجھ کر کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ میانوالی سمیت ملک بھرکے عوام وزیراعظم سے مایوس ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے، لوگ آٹا چینی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، لوگوں کو دووقت توکیا ایک وقت کاکھانا بھی دستیاب نہیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی 11 جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے بھی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کررکھی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎