بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پیٹ میں شدیددردٹوائلٹ جانےو الی ماڈل کوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا، اتنے ماہ تک کچھ بھی نظر نہیں آیا

  جمعرات‬‮ 22 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:20

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل کو اس وقت زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اس نے اچانک ٹوائلٹ میں بیٹی کو جنم دے دیا کیونکہ اسے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔جی ہاں واقعی، ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے اور 23 سالہ ماڈل ایرین لانگ میڈ نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ حمل کے دوران سامنے آنے والی نشانیاں جیسے پیٹ نکلنا، صبح طبیعت خراب ہونا، دل متلانا یا کوئی بھی علامت سامنے نہیں آئی جبکہ اس دوران وہ حمل روکنے کے انجیکشن

بھی استعمال کرتی رہیں۔ان کا کہنا تھا ‘اتنے ماہ تک کچھ بھی نظر نہیں آیا اور جو کچھ ہوا وہ بہت عجیب تھا، میں اب تک شاک میں ہوں، مگر اب یہ زندگی کا حصہ ہے جس کو ہم بدل نہیں سکتے’۔ماڈل کے مطابق جس دن بیٹی کی پیدائش ہوئی، ان کی طبیعت خراب تھی، مگر انہیں بچی کی ڈرامائی آمد تک احساس ہی نہیں ہوا کہ

وہ حاملہ ہیں اور بیٹی کی پیدائش سے 10 منٹ قبل ان کے پیٹ میں بہت شدید تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ٹوائلٹ گئیں اور وہاں سب کچھ ہوگیا۔ان کے بوائے فرینڈ ڈینئیل کارٹی کے مطابق ‘میں نے چیخ سنی اور میں بھاگ کر گیا اور بچی کو دیکھا’۔انہیں فوری احساس ہوا کہ ان کی بیٹی سانس نہیں لے رہی، جس پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا، جن کی مدد سے ننھی بچی کی زندگی بچانے میں مدد ملی۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں اور اس کا انحصار جسم میں ہڈیوں کی ساخت پر ہوتا ہے یا جسمانی طور پر بھاری خواتین میں بھی پیٹ نکلنا زیادہ واضح نہیں ہوتا۔تاہم کروڑوں میں سے کسی ایک خاتون کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے اور ان میں حمل کی روایتی علامات سامنے نہیں آتیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎