بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اولاد نرینہ کے لیے والدین کو کس جانور کا گوشت کھانا چاہیے؟مزید جانیئے اس پوسٹ میں۔

  جمعرات‬‮ 22 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:38

اولاد نرینہ والدین کی پہلی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے حکماءحضرات کی خدمات سمیت ہرطرح کے ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں لیکن اب ایک ملائیشین اخبار نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ بیٹے کی خواہشمند ہیں تو بیف ( گائے ، بھینس وغیرہ) کا گوشت کھائیں جس پر بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا۔

ملائیشین اخبار نے بیٹے کے خواہشمند والدین کیلئے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں چھ کام کرنے کی تجویز دی گئی اور ان میں سے ایک بیف ہے ۔ آرٹیکل کے متن کے مطابق’ یہاں ایسا کوئی بھی شخص نہیں

ہوگا جسے بچے کی خواہش نہ ہو،عمومی طورپر کہتے ہیں کہ کوئی بھی بچے کی پیدائش سے پہلے اس کی صنف سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتا، تاہم بیٹے کے خواہشمند لوگوں کو یہ باتیں معلوم ہونی چاہیں ،

 یہاں کچھ سادہ سی تجاویز ہیں اورسائنس نے ثابت کیاہے،اگرچہ اس کی 100فیصدگارنٹی نہیں ہے ۔ کئی تجاویز کیساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ بیف کھائیں اور شمال کی طرف منہ کرکے خواتین آرام کریں۔دوسری طرف بھارت میں یہ خبرسامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور بھارتی میڈیا نے واویلاشروع کردیا کیونکہ بھارت میں بچوں کی پیدائش سے قبل لڑکیوں کو موت کی وادی دھکیلے جانے  کے مکروہ فعل کی وجہ سے کسی قسم کا ٹیسٹ کرانا ممنوع ہےاور 2011ءکی مردم شماری کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں

خواتین اور مردوں کی تعداد تقریباً برابر تھی لیکن پھر گزشتہ کچھ عرصے سے لڑکیوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ۔بھارتی اخبار کاکہناتھاکہ ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ریاست میں بچوں کی تعداد میں اضافے سے بیف کا کوئی تعلق نہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہندومذہب میں گائے کی پوجا کی جاتی ہےاور اس کے گوشت کو بھی کھانے سے حتی الامکان مسلمانوں کوروکاجاتاہے جبکہ ملائیشیا ایک مسلمان ملک ہے اور گائے کے گوشت یا دودھ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاتاہم بیف اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت بھی موجود نہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎