بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پرفیوم کی خوشبو پورا دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب عمل کریں

  جمعرات‬‮ 18 فروری‬‮ 2021  |  23:37

پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔ درحقیقت مرد و خواتین کسی پرفیوم کو لگاتے ہوئے چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔

 جیسے گردن اور کلائی پر اس کا چھڑکاؤ، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس جگہ کو نظر انداز کردیتے ہیں جو اس خوشبو کے دورانیے کو حقیقی معنوں میں اضافہ کرتی ہے۔ ایک پرفیوم کمپنی ٹکاساگو سے تعلق رکھنے والے اسٹیون کلایسی کے

مطابق اگر آپ پرفیوم کی مہک پورے دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی مرضی کی جگہ پر اس کے چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ ناف پر بھی چند بوندیں ٹپکا دیں۔

یہ تیکنیک کام کرتی ہے کیونکہ ناف جسم کا درمیانی حصہ ہے جو مناسب شرح میں حرارت خارج کرتی ہے اور پرفیوم کی مہک کو قدرتی پناہ گاہ فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسم کا ہر وہ حصہ جو حرارت خارج کرتا ہے، پرفیوم کی مہک کو بڑھاتا ہے اور اس حوالے سے ناف بہترین ہے۔ ناف سے ہٹ کر کہنیوں کے اندر اور گھٹنوں کے پیچھے بھی یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اونی ملبوسات بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ خوشبو کو طویل دورانیے تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎