بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ملک بھر کے تمام نجی سکول و تعلیمی ادارے اس دن سے بند، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

  منگل‬‮ 27 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:29

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے راولپنڈی کے ایک نجی سکول کے پرنسپل کی محکمہ ایکسائز کی جانب سیگرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پرنسپل کو فوری رہا نہ کیا گیا تو بروز جمعہ سے ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے احتجاجا بند کر دیے جائیں گے۔

مالک مکان کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر کرایہ دار کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک نجی سکول پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے جمعرات کوچھاپہ مارا اور چکلالہ

سکیم تھری میں قائم نجی سکول کے پرنسپل ڈاکٹر ماجد عباسی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری کھلی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت کے مالک نے ٹیکس نہیں دیا تو کرایہ دار رجسٹرڈ سکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

مالک مکان نے اگر ٹیکس ادا نہیں کیا تو پرنسپل کا کیا قصور ہے؟. ملک ابرار حسین نے کہا کہ یہ عمل کھلی دہشت گردی اور تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی کارروائی خلاف قانون ہے۔ ملک ابرار حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر تعلیم اس واقعہ کا نوٹس لیں اور پرنسپل کو رہا کرائیں،اگرپرنسپل کو فوری رہا نہ کیا گیا توجمعہ سے ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے احتجاجا بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎