بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گلوکاری بہت ہوئی اب اداکاری ہو گی۔۔راحت فتح علی خان کون سی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟جانیے تفصیل

  منگل‬‮ 27 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:37

عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نئی پاکستانی فلم میں جلوہ افروز ہوں گے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی، جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی اور ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں،

جن کا کہنا ہے کہ فلم میں راحت فتح علی دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے ۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بعد اپنے کنسرٹ کا آغاز اسلام آباد سے کردیا ہے ۔استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ 6

ماہ بعد اسلام آباد سے کنسرٹس کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران اپنے مداحوں کو سب سے زیادہ یاد کیا لیکن ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہا اور کچھ نئے رومانس سے بھرپور گیت بھی ریلیز کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا غم عاشقی کا غیر معمولی رسپانس آیا، کورونا کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین وقت تھا، اللّٰہ تعالیٰ ساری دنیا کے انسانوں پر اپنا کرم کرے اور سب خوشیوں بھری زندگی بسر کریں استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے غم عاشقی کو شاندار انداز میں پروڈیوس کیا، وہ اس سے قبل ’محبت بھی ضروری تھی‘ ریلیز کر کر چکے ہیں۔اس رومانس سے بھرپور گیت نے سوشل میڈیا پر ایک ارب ویوز کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎