بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بھنوئوں کی درمیانی جگہ دبانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ؟ جان کر آپ بھی آج سے ہی اپنی عادت بنا لیں گے

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  2:11

انسانی جسم کے پرسکون رکھنے کے لئے کئی طرح کے مساج یا مالش کی تیکنیک موجود ہیں جن میں سے بیشتر نہ صرف صحت کے لئے اچھی ہے بلکہ وہ سکون بھی پہنچاتی ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان تیکنیکس کو آزمانے کے لیے بہت زیادہ وقت، پیسے اور ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔

 ایک سادہ سا طریقہ جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے اور اس کے لیے کوئی خرچہ یا مہارت کی بھی ضرورت نہیں۔یہ طریقہ توجہ کی صلاحیت بہتر، تناؤ میں کمی، سر درد سے نجات اور آنکھوں کو سکون پہنچاتا ہے ، خاص

طور پر اس وقت جب آپ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔کیا کرنا ہوگا؟اپنی بھنوؤں کے درمیان پوائنٹ کو نرمی نرمی سے دبائیں اور اپنی انگلی کو تین سینٹی میٹر اوپر کی جانب لے جائیں۔

اب اس جگہ کو 45 سے 60 سیکنڈز تک دبا کر رکھیں اور آپ کو نتائج کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار دماغ کے اس حصے کو حرکت میں لاتا ہے جو اعصابی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح یہ جلد کے لیے بھی فائدہ مند خاص طور پر آنکھوں اور منہ کی جلد کے لیے۔تو اگر آپ کو اچانک سردرد ہونے لگے یا آنکھیں تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں تو آپ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎