بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


10ماہ کی بچی کا دل سینے سے نکال کردوبارہ رکھنے کی کامیاب سرجری آپریشن کتنے گھنٹوں پر محیط تھا؟ ڈاکٹروں نے اپنی کیفیت بیان کردی

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:34

سعودی عرب میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک ایسی پیچیدہ اور مشکل سرجری کا عمل کامیابی سے انجام دیا ہے جس نے سعودی ماہرین طب کی مہارت اور ان کی صلاحیتوں کو ثابت کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں مسلح افواج کے زیر انتظام شہزادہ سلطان میڈیکل سینٹر اور اسپتال برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے 10 ماہ کی ایک بچی کا سینہ چاک کیا اور اس کا دل سینے سے باہر نکال کر دوبارہ اسے اپنی جگہ پر کامیابی کے ساتھ جوڑ دیا۔اس تناظر میں بچی کے والد ہائل الملہم نے بتایا

کہ بچی ماں کے پیٹے میں ساتویں مہینے میں تھی جب ایک نجی اسپتال میں ماں کا معائنہ کرایا گیا تو پتا چلا کہ

بچی کے دل کا رخ دائیں طرف جھکا ہوا ہے۔ اس کے بعد خاتون کو میری سرکاری اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔الملھم کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے میری بیٹی کی سرجری کا عمل ملتوی کردیا گیا اور 10 ماہ بعد میں دوبارہ اسپتال سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے بچی کو سرجری کے لیے داخل کرلیا۔ بچی کے دل کا آپریشن کا مرحلہ 8 گھنٹے پرمحیط تھا جو انتہائی تکلیف دہ تھا

جس میں ہم دکھ، امید اور صدمے کی ملی جلی کیفیات سے دوچار تھے۔ آخر کار ڈاکٹروں نے ہمیں بچی کے کامیاب آپریشن اور اس کی زندگی بچ جانے کی خوش خبری سنائی۔سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد سرجری کیس تھا اور اس کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎