بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بچے کی پیدائش پر والد کو بھی ایک مہینے کی چھٹی ملے گی یہ سہولت کتنے بچوں کی پیدائش تک ملتی رہے گی؟بل منظور کرلیا گیا

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:35

بچے کی پیدائش پر والد کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کا بل منظور کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے ساتھ ساتھ بچے کی پیدائش پر والد بھی ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہے۔

شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا

اطلاق صرف اسلام آباد تک ہو گا۔قانون کا اطلاق وفاقی دار الحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہو گا۔بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدایش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو چار ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔بل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو تین ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎