بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے : 15 سال سے کومے میں پڑا سعودی شہزادہ جاگنے لگا ، اس خوبرو جوان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ جانیے

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:36

15 برس سے کومے میں رہنے والے سعودی شہزادے ولید بن خالد بن طلال کی انگلیوں نے طویل مدت بعد حرکت کی جس سے ان کی زندگی کی دوبارہ امید جاگی ہے۔طویل عرصے سے کومہ میں رہنے کے باعث شہزادے ولید بن خالد بن طلال کو ’سویا ہوا شہزادہ’ کہا جاتا ہے۔

کومہ میں رہنے والے اربوں کی جائیداد کے مالک شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کو ماہر سے ماہر ڈاکٹر بھی ہوش میں لانے میں ناکام رہا تھا۔شہزادے کو ہوش میں لانے کےلیے تین امریکی اور ایک ہسپانوی ڈاکٹر برسوں سے کوششیں کررہے تھے۔سعودی میڈیا

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولید 2005 میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے۔پندرہ سال سے بے ہوشی کی حالت میں پڑے شہزادہ الولید کے جسم میں حرکت کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔

 انہوں نے اپنے ہاتھ کی اُنگلیوں کو حرکت دے دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک نامعلوم خاتون شہزادے سے کہہ رہی تھی کہ وہ اپنی اُنگلی اُوپر اُٹھائیں، جس کے جواب میں حیرت انگیز طور پر شہزادے نے اپنی اُنگلی کو حرکت دے کر اُوپر اُٹھایا۔پھر اس خاتون نے انہیں اپنی ہتھیلی کو بستر سے اُٹھانے کو کہا تو شہزادے نے اُس کی بات پر عمل کرتے ہوئے یہ کام کر دکھایا۔اس واقعے پر ان کا علاج کرنے والے طبی عملے اور خاندان کے لوگوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ آہستہ آہستہ زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎