بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہیما مالنی نے میری اور گوری کی شادی کی پہلی رات برباد کی، شاہ رخ خان کے انٹرویو میں انکشافات

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:42

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ اْن کی شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی تھی۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ معروف اداکارہ ہیما مالینی نے اْن کی اور گوری خان کی شادی کی پہلی رات برباد کردی تھی اور اس بات کو وہ دونوں اپنی آخری سانس تک یاد رکھیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ جن دنوں اْن کی شادی گوری کے ساتھ ہوئی، اْن کی فلم ’دل ا7شنا ہے‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی جس کی ہدایت کار ہیما جی

تھیں (یہ اْن کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی)۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ شادی کی پہلی رات ہیما جی نے انہیں فون کیا اورفوراً فلم کے سیٹ پرآنے کو کہا۔اْس وقت شاہ رخ خان نے گوری کو اکیلے گھر پر چھوڑنا مناسب نہیں سمجھا اور اْنہیں بھی اپنے ساتھ سیٹ پر لے گئے، انہوں نے سوچا کہ وہ اس طرح اپنی شادی کی پہلی رات کو یادگار بھی بنا سکتے ہیں لیکن جب وہ دونوں فلم کے سیٹ پرپہنچے تو

ہیما مالینی وہاں موجود نہیں تھیں۔بہت دیر اْن کا انتظار کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے گوری کو میک اپ روم میں بیٹھا کرشوٹنگ شروع کردی اْس وقت رات کے 11 بج رہے تھے، شوٹنگ رات 2 بجے تک جاری رہی لیکن ہیما جی نہیں آئیں۔شوٹنگ ختم کرکے جب میں میک اپ روم میں واپس آیا تو گوری کرسی پر سورہی تھی۔گوری نے ساڑھی اور بھاری جیولری پہن رکھی تھی ،

 اس کے علاوہ میک اپ روم میں مچھر بھی گوری کے منہ پر کاٹ رہے تھے، اہلیہ کو اس حال میں دیکھ کرشاہ رخ خان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اْن کا اور اْن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎