بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


موٹرسائیکل کا پیٹرول کس طرح بچایا جائے تاکہ کم پیٹرول میں آپ کر سکیں لمبا سفر؟ جانیں 5 آسان طریقے

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  9:49

آج کل پاکستان میں ہر دوسرے بندے کے پاس موٹرسائیکل موجود ہے، لوگوں کا ماننا ہے کہ گاڑی سے بہترین سفر بائیک کا ہوتا ہے کیونکہ اس میں پیٹرول بھی کم استعمال ہوتا ہے اور آپ کا وقت بھی بچتا ہے، کیونکہ موٹرسائیکل پر کم وقت میں لمبا سفر طے ہوتا ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو 5 ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی موٹرسائیکل کا پیٹرول بچا سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل کی رفتار پر کنٹرول ایک ہی رفتار میں بائیک چلانا پیٹرول بچا سکتا ہے، ورنہ کبھی رفتار بڑھانا کبھی گھٹانا، اس

کا براہ راست اثر موٹرسائیکل کے انجن پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے بائیک پیٹرول زیادہ پینا شروع کردیتی ہے۔ لہٰذا بائیک چلاتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھیں۔ گئیرنگ بار بار گئیر تبدیل کرنا اور ایکسیلیٹر اور کلچ کو دبانا پیٹرول ضائع ہونے کا سبب بنتا ہے۔ کوشش کریں کہ

 اس چیز سے گریز کریں تاکہ آپ کے پیسوں کی بچت ہو سکے۔ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ نیچے (لور گئیر) والے گئیر کو زیادہ دیر تک نہ استعمال کریں۔ ایکسیلیٹر سختی سے ایکسیلیٹر کو دبانا پیٹرول تیزی سے ضائع کرتا ہے، کوشش کریں کہ ایکسیلیٹر کا استعمال نرمی کے ساتھ کریں ورنہ موٹرسائیکل میں کوئی بڑی خرابی بھی ہو سکتی ہے جو کہ

آپ کہ خرچے کا باعث بن سکتی ہے۔ بریک پیڈل بریک کو بار بار دبانے سے پرہیز کریں، ورنہ انجن پر فرق پڑتا ہے اور اس سے بائیک پیٹرول زیادہ پیتی ہے۔ ائیر فلٹر اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا کہ ائیر فلٹر کو بلاک ہونے سے روکیں، اس سے آپ کی بائیک خراب بھی ہو سکتی ہے اور پیٹرول بھی ضائع ہو سکتا ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎