بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہزاروں روپے دینے کا اعلان ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر آگئی

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  8:47

ہزاروں روپے دینے کا اعلان ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر آگئی ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت

نے باہمت بزرگ پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ۔ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے

گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی، حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔ ہم ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک سنگ میل ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیا ہم اس کی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری ذمہ داری ہیں۔ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کے لیے پروگرام شروع کیا ، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لے کر جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی جانب ایک مثالی قدم ہے۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے 65 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2ارب کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎