بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’بچہ تو بہت خوبصورت ہے‘ : انجان مرد کی آواز نے خاتون کے ہوش اڑا دیے

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  8:53

عصر حاضر میں ماں باپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کے بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔غیرملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے والدین نے اپنے بچے پر نظر رکھنے

کے لیے مانیٹرنگ کیمرہ (بے بی مانیٹر) خریدا۔ خاتون جب صبح سو کر اٹھیں تو انجان مرد کی آواز سُن کر حواس باختہ ہوگئیں۔میلبرن کی رہائشی کیارا نامی خاتون نے بتایا کہ 29 اکتوبر کو جب وہ سو

کر اٹھیں تو انہوں نے ایک انجان مرد کی آواز سُنی جو بچے کی تعریف کررہا تھا۔کیارا کا کہنا ہے کہ ’وہ شخص بول رہا تھا کہ آپ کا بچہ بہت پیارا ہے‘۔آسٹریلوی خاتون کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اُس شخص کی آواز سنی تو بھاگ کر اپنے بیٹے ’زیکو‘ کے پاس گئی اور اُسے بیڈ سے اٹھا کر گود میں لے لیا کیونکہ مجھے بہت ڈر لگ رہا تھا‘۔انہوں نے بتایا کہ بے بی مانیٹر چند ہفتے قبل اُس وقت خریدا جب بیٹے کا کمرہ علیحدہ کیا تھا اور ابھی اسے استعمال کرتے ہوئے صرف تین ہی دن ہوئے تھے۔’جب انجان مرد کی آواز سُنی تو میں بہت زیادہ ڈر گئی تھی، میرے قدم ایک ہی جگہ رک گئے تھے جس کے بعد میں نے اپنے پارٹنر کو زبردستی جگایا اور پھر سارا واقعہ بیان کیا‘۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے مذکورہ کمپنی کو شکایت درج کرائی تو اُن کے انجینئر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بے بی مانیٹر ہیک ہوگیا تھا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎