بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان ہیلی کاپٹر کے بجائے ایمبولینس میں کیوں لایا گیا؟وجہ سامنے آگئی

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  19:21

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر پہلے مینار پاکستان پر ادا کردی گئی ، ان کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کی بجائے ایمبولینس میں مینار پاکستان منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے جسد خاکی کو گھر سے مینار پاکستان پہنچانے میں 4گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے حکومتی پروٹوکول کے ذریعے جسد خاکی کو مینار پاکستان لانے کی پیشکش مسترد کردی تھی جس کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کا جسد

style="text-align: right;">خاکی بذریعہ ایمبولینس مینار پاکستان لے جایا گیا، دریں اثناعلامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کانیا امیر منتخب کرلیا گیا،92نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ شروع ہونے سے پہلے حلف اٹھایا، ٹی ایل پی کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کے عزیزو اقارب اور خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین ان کی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں ہی کی جائیگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان پر ادا کرنے کے بعد دوبارہ ان کی میت کو ان کی رہائشگاہ پر لایا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎