بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا انتخاب کرلیا گیا

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  19:34

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کانیا امیر منتخب کرلیا گیا،92نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ شروع ہونے سے پہلے حلف اٹھایا، ٹی ایل پی کےامیر علامہ خادم حسین رضوی کے عزیزو اقارب اور خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین ان کی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں ہی کی جائیگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان پر ادا کرنے کے بعد دوبارہ ان کی میت کو ان کی

رہائشگاہ پر

لایا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ دریں اثناتحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ میں ملک بھر سے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ کیپٹل سٹی پولیس چیف محمد عمر شیخ کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی کوہائی الرٹ رکھا گیا ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی اور گاڑیوں کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا۔ مینار پاکستان کے گردونواح میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ محمد عمر شیخ کی ہدایت پر ڈولفن و پیرو اور پٹرولنگ گاڑیاں موونگپوزیشن میں رہیں۔سی سی پی او کی ہدایت پر تمام ڈویژنل آپریشنل افسران فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ۔ نماز جناز ہ میں لوگوں کی غیر معمولی تعداد میںشرکت کے باعث سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ۔علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی مینار پاکستان گرائونڈ پر نماز جنازہ کی وجہ سے میٹرو بس سروس کو شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک بند رکھاگیا ۔ ایم اے او کالج سے گجومتہ تک میٹرو بس سروس جار ی رہی ۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎