بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


28نومبر سے سکولوں کی بندش،،پرائیویت سکولز نے بڑا اعلان کردیا، والدین اور بچوں کیلئے بڑی خبر

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  23:48

بلوچستان پرائیوٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 25 نومبر سے سالانہ امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنما نذربڑیچ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں پرائیویٹ اسکولز

گرینڈ الائنس کے رہنما نذر بڑیچ نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے سالانہ امتحانات کے مارچ میں منعقد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 9 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تعلیمی نظام تباہ ہوگیا ہے،

ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو بند کرنی کی سازش کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے ساتھ احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو بلا سود اورآسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی اور نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎