بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نعیم بخاری نے عہدہ سنبھالتے ہی اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی 35روپے ماہانہ فیس سے متعلق بھی اہم اعلان

  منگل‬‮ 24 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  15:47

چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ہے کہ پی ٹی وی ریاستی چینل ہے ،صرف حکومت کو وقت ملے گا،میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو بالکل برابر وقت نہیں ملے گا ،پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں ریاستی چینل ہے، پی ٹی وی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے ،پی ٹی وی پر صرف حکومت کو وقت

ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ،پی ٹی وی میں صرف مستقل ملازمین کو کام کرنا چاہیے ،۔ انہوں نے کہاکہ چھ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کیا اچار ڈالنے کیلئے رکھے گئے ہیں ،پی ٹی وی میں جنتی بھاری تنخواہیں دی جارہی ہیں کیا یہ ریاستی

چینل چلانے کا طریقہ ہے ؟ریاستی چینل بچت مہم کے طرح چلنا چاہیے ،پی ٹی وی کو اپنی آمدن خود پیدا کرنی چاہیے ،پی ٹی وی کو ایسے پروگرام بنانے چاہئیں جو لوگ دیکھیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی تجویز کی کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی ،سوال یہ ہے لوگوں کو 35 روپے کے عوض کیا مل رہا ہے ؟،مجھے لانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو پی ٹی وی فیس کے 35 روپے چبھیں ناں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎