بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خطرناک بیماریوں کی چند عام علامات٬ نظرانداز کرنا نقصان دہ

  جمعہ‬‮ 29 ستمبر‬‮ 2017  |  12:39

بعض اوقات ہم چند طبی علامات یا چھوٹی بیماریوں کو عام سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں لیکن درحقیقت یہ طبی علامات یا چھوٹی بیماریاں کسی بڑی بیماری نشاندہی کر رہی ہوتی ہیں- اور اگر ہم بروقت ان علامات پر توجہ دیں اور مکمل طبی معائنہ کروائیں تو کئی بڑی بیماریوں کے خطرناک اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے- ہم آج کے آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی طبی علامات کے بارے میں بتائیں جو کہ جسم میں موجود بڑی بیماری کی جانب اشارہ کر رہی ہوتی ہیں-

عموماً جب لوگوں کے بال گرنا یا جھڑنا شروع ہوتے

ہیں تو وہ ان کی روک تھام کے لیے مختلف قسم کے تیل یا شیمپو وغیرہ استعمال کرنے لگتے ہیں- لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بال گرنے کا اہم سبب تھائیرائیڈ کی خرابی بھی ہوسکتی ہے- تھائیرائڈ ( آپ کے گلے میں موجود ایک غدود ) جب اپنا کام صحیح طور پر کر رہا ہوتا ہے تو یہ ہارمون کی صحت کو بحال رکھتا ہے جبکہ ناقص تھائیرائیڈ آپ کو میٹابولزم٬ وزن٬ جسمانی درجہ حرارت یہاں تک کہ بالوں کے گرنے کے مسائل سے بھی دوچار کردیتا ہے- تاہم خوش قسمتی یہ ہے کہ اگر آپ اس بیماری کا علاج درست طریقے سے کروائیں تو آپ کے بال دوبارہ گھنے اور مضبوط پیدا ہوسکتے ہیں-

اگرچہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ قدرتی طور پر حواس کمزوری کا شکار ہونے لگتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سونگھنے کی حس متاثر ہورہی ہے تو یہ الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کی ابتدائی علامت ہے- اس بیماری میں انسان کی یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے اور وہ باتیں بھولنے لگتا ہے- اور یہ بیماری انسان کو موت کی جانب دھکیلنے لگتی ہے- جیسے اس طرح کی کوئی شکایت محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں- اگرچہ اب تک الزائمر کا علاج تو دریافت نہیں کیا جاسکا لیکن دواؤں کی مدد سے اس کی بڑھنے کی رفتار کو سست ضرور کیا جاسکتا ہے-

جاپانی یونیورسٹی Niigata کے سائنسدانوں کے مطابق اگر قوتِ سماعت متاثر ہونے لگے تو یہ ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کی جانب ایک اشارہ بھی ہوسکتا ہے- سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب خون میں شوگر کی سطح بلند ہوتی ہے تو یہ کان میں موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے انسان کی قوتِ سماعت کمزور بھی ہوسکتی ہے اور وہ اسے محروم بھی ہوسکتا ہے- محققین کے مطابق ذیابیطیس

کے مریضوں میں قوتِ سماعت سے محرومی کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں دوگنا پایا جاتا ہے-

ناخنوں کا ٹوٹنا ایک جلدی بیماری کی جانب اشارہ ہوتا ہے جسے عام طور پر Lupus کے نام جانا جاتا ہے- یہ جلدی بیماری مدافعتی نظام کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے- محققین کے مطابق ناخنوں کے ٹوٹنے کے علاوہ اگر آپ انگلیوں پر اور ہتھیلیوں کی پشت پر اچانک نشانات کا ظاہر ہونا اور ناخنوں میں سوجن آنا بھی اسی بیماری کی علامات ہیں- اور ان تمام علامات کے ظاہر ہوتے ہی مریض کو چاہیے کہ وہ فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرے تاکہ بروقت علاج شروع کیا جاسکے-

ایک تحقیق کے دوران آنکھوں کے مسائل اور ڈیمنشیا کے مرض کے درمیان انتہائی گہرا تعلق پایا گیا ہے- محققین کے مطابق آنکھوں کی خون کی شریانوں کے ذریعے انسان کی مستقبل کی دماغی حالت کے بارے میں پیشنگوئی کی جاسکتی ہے- اور ڈیمینشیا بھی ایک دماغی مرض ہے- اس مرض کے شکار انسان کی بھولنے کی عادت انتہا کو پہنچ جاتی ہے یہاں تک کہ زندگی گزارنا مشکل ہوجاتی ہے- عام الفاظ یا راستے تک انسان کو یاد نہیں رہتے-


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎