بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وہ کالا دانہ جس کورسول اکرم ﷺ نے ہر بیماری کا علاج قرار دیا

  جمعہ‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2018  |  14:38

طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اوریونانی سسٹم آف میڈیسن میںصدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزہورہے ہیں ۔اب ماجہ اور بخاری شریف میں خالد بن سعد سے روایت ہے کہ ہم لوگ سفر میں تھے۔ ہمارے ساتھ غالب بن الجبر بھی تھے۔ وہ راستے میں بیمار ہو گئے۔ہم لوگ مدینہ پہنچے تو وہ اس وقت بھی بیمار تھے۔ابنِ ابی عتیق ( عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمٰن بن ابو بکرؓ) ان کی عیادت کے لئے آئے تو ہم سے فرمایا ”تم کالا دانہ استعمال کرو۔ اس کے پانچ سات دانے لے

کر پیس لو پھر زیتون کے تیل میں ملا کر ان کی ناک میں چند قطرے اس طرف ڈالو اور چند قطرے اس طرف ڈالو۔ کیونکہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ کالا دانہ ہر بیماری کی شفاء ہے سوائے سام کے۔ میں نے کہا سام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا موت۔ کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ”اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے“یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے ۔اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج ‘ایچ آئی وی ایڈز ‘کینسر‘لیوکیمیا‘ذیا بیطس‘بلڈ پریشر‘ہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیززکے علاج میں انتہائی موثر پائے گئے ہےں۔ فلو ریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔علاوہ ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔جن سنگ‘جنکوبلوبااور کلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایڈزکے مریضوں میں ایمیون سسٹم(مدافعتی نظام) کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے ۔تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق کلونجی کے حوصلہ بخش نتائج سے ایڈز کے خاتمے میںیقینی پیش رفت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کلونجی پر آغا خان یونیورسٹی کراچی میں بھی تحقیق ہو رہی ہے اورکلینکل ٹرائلز واسٹڈی نمبرNCT00327054 کے مطابق کلونجی کوذیا بیطس‘بلڈ پریشر‘ہائپر کولیسٹرول ایمیا ورمیٹا بولک ڈیزیززمیں فائدہ مند قرار دیا گیا ہے


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎