بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

  پیر‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2018  |  14:27

اعصابی کمزوری ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔علامات میں کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس بیماری کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو،

ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے۔اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ معاشی تفکرات،بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کارکردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔اعصابی کمزوری کے مجموعی صحت پر اثراتاعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور بالواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہو تے ہیں۔یوں جب اعصابی نظام کی کارکردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔*جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔*چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔*پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔*بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔*کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔*بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خودکشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا

ہے۔*گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔*علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی،ذیابیطس،لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم، اچانک صدمہ،نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔پھل،دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔گھریلو تراکیببطورِ گھریلو ترکیب فوری تسکین کے لیے میجک آئل کا پٹھوں پر ہلکا مساج کریں اور نصف گھنٹے تک اعصاب کو ہوا نہ لگنے دی جائے۔درد سے وقتی نجات حاصل ہو گی۔مستقل طور پر اعصابی درددوں سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل طبی تراکیب استعمال کریں:*کھجور 7 عدد دودھ میں پکا کر رات کو سوتے وقت کھجوریں کھا کر دودھ پی لیا کریں۔*کشمش 15 گرام،مغز بادام 10 عدد اور سیاہ چنے15 گرام رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیا کریں۔*اسی طرح مغز بادام، مغز اخراٹ،مغز پستہ، مغز چلغوزہ اور مغز فندق ہم وزن سفوف بنا کر برابر وزن مصری ملا کر صبح و شام نہار منہ دودھ کے ایک گلاس میں ایک بڑا چمچ ملا کر استعمال کریں۔*سلاجیت ،اذراقی،فلفل سیاہ، اشنہ اور کشتہ فولاد ایک ایک گرام باہم ملا کر چنے برابر گولیاں بنا کر ایک گولی صبح و شام کھانے کے بعد کھا لی جائے۔دھیان رہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض مندرجہ بالا طبی تراکیب اپنے معالج کے مشورے سے استعمال میں لائیں۔ورنہ مزید مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اعصابی کمزوری سے نجات پانے کے لیے بازار میں ادویات بآسا نی دستیاب ہیں۔لبوبِ کبیر،دوا ء المسک جواہر،خمیرہ ابریشم خاص،حب جواہر،حب عنبر مومیائی وغیرہ اعصاب کو تقویت کے لیے قابل بھروسا ادویات ہیں۔ پرہیز کسی بھی مرض سے چھٹکارا پانے کا لازمی عنصر مانا جاتا ہے۔ بادی، ترش، ثقیل اور غیر ضروری چکنائیوں سے بچا جائے۔ ہم وثوق سے کہتے ہیں کہ آپ کے پٹھے مضبوط ہو کر آپ کے تن و من کو مضبوطی فراہم کرنے والے بن جائیں گے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎