بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیا آپ ملک پاﺅڈر کے یہ کمالات جانتے ہیں؟

  پیر‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2018  |  23:22

اگر آپ کا خیال ہے کہ ملک پاﺅڈر صرف چائے کے لیے یا مخصوص غذاﺅں میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔ مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے آپ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق چہرے کی صفائی سے لے کر دانتوں کو جگمگانے تک آپ اس سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ شیونگ اگر تو شیونگ کریم یا جیل دستیاب نہیں تو آپ ملک پاﺅڈر کو بھی متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، سننے میں تو عجیب لگے گا مگر

ملک پاﺅڈر کو پانی میں ملائیں، جس سے گاڑھا کریم پیسٹ بن جائے، جسے آپ شیونگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔کیڑوں کے کاٹنے کی تکلیف میں کمی ملک پاﺅڈر اور پانی کی یکساں مقدار کو آپس میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کردیں، اس کے بعد اس جگہ پر لگالیں جہاں کیڑے کے کاٹنے سے خارش یا تکلیف ہورہی ہو۔جلد کی نمی بحال کریں اگر جلد بہت زیادہ خشک ہے تو کچھ مقدار میں ملک پاﺅڈر کو ٹھنڈا کرکے چہرے پر مل لیں اور اس کے اجزا کو جذب ہونے کے لیے چھوڑ دیں، کچھ دیر یا گھنٹوں بعد دھولیں۔فیس ماسک پانی اور ملک پاﺅڈر کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں، اسے بیس منٹ تک لیے چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوسکے اور پھر دھولیں، لگانے کے بعد بیس منٹ تک آپ کو بس بیٹھنا ہوگا۔دانتوں کو جگمگائیں یہ پاﺅڈر بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاﺅڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔چاندی کے برتنوں کی پالش ملک پاﺅڈر کو پانی میں ڈال دیں اور پھر اس میں لیموں یا سرکے کا اضافہ کردیں، اس کے بعد سلور کے برتن اس مکسچر میں آدھے گھنٹے کے لیے ڈبو کر رکھیں، جس کے بعد صابن والے پانی سے دھوئیں اور پھر کپڑے سے صاف خشک کرلیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎