بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایٹمی حملے کی صورت میں ہئیر کنڈیشنر کا استعمال نہ کریں، ورنہ

  پیر‬‮ 30 جولائی‬‮ 2018  |  19:28

امریکا اور شمالی کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں نہ صرف بے چینی پیدا لررہی ہے بلکہ ایٹمی جنگ کو بھی دعوت دے رہی ہے۔ایسے میں امریکا، چین اور دیگر بڑی طاقتیں اپنے عوام کو ایٹمی جنگ کی صورت میں ہونے والے نقصانات سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں، اور اس سے بچنے کیلئے تاکیدیں بھی کررہے ہیں۔ایٹمی دھماکےکی زد میں براہ راست آنے والے تو لقمہ اجل بنتے ہی ہیں، لیکن اس تباہی سے میلوں دور موجود لوگ بھی تابکار شعاعوں کی زد میں ہوتے ہیں.ان لوگوں کو بھی زندگی بچانے کیلئے کئی طرح کی احتیاطوں کی ضرورت ہوتی

ہے. ان اہم احتیاطوں کا تذکرہ اکثر سننے کو ملتا ہے۔ لیکن شاید آپ یہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ ایسے حالات میں آپ کو بالوں کے لئے استعمال ہونے والے کنڈیشنر سے بھی ہر صورت دور رہنا چاہئیے.ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایٹمی تابکاری والے ماحول میں موجود ہوں تو اپنے بالوں پر کبھی بھی کنڈیشنر نہ لگائیں، البتہ آپ شیمپو یا صابن سے انہیں دھو سکتے ہیں.ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ویب سائٹ پر تابکاری سے بچنے کیلئے جہاں اور بہت سی ہدایات دی گئی ہیں،  وہیں یہ ہدایت بھی ہے کہ تابکاری کا خدشہ موجود ہو تو ایسی صورت میں کنڈیشنر کو اپنے بالوں سے دور رکھیں.امریکی محکمہ دفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی حملے کے پیش نظر یہ ہدایات خصوصی طور پر جاری کی ہیں.ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی باہری سطح پر ایک پروٹین چھلکوں کی صورت میں موجود ہوتی ہے. جب آپ تابکاری والے ماحول میں کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں تو اس پروٹین کے ساتھ مل کر کنڈیشنر تابکاری کے ذرات کو پکڑلیتا ہے۔یہ ذرات آپ کے بالوں اور جلد کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں.اس کے برعکس اگر آپ صابن سے بال دھوئیں تو ان پر تابکار ذرات چمٹ نہیں پائیں گے اور اگر تابکاری کے اثرات موجود ہوں تو وہ صاف بھی ہو سکتے ہیں. صابن اور شیمپو بالوں سے صاف ہوجاتے ہیں لیکن کنڈیشنر آپ کے بالوں پر لگا رہنے کیلئے بنایا جاتاہے، یہی وجہ ہے کہ اس میں پھنس جانے والے تابکاری کے ذرات بھی آپ کے بالوں سے علیحدہ نہیں ہوتے. اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر آپ تابکاری والے ماحول میں موجود ہوں تو ہر قسم کی چکناہٹ والی اشیاء سے دور رہنا چاہیے،  کیونکہ اگر یہ آپ کے جسم یا کپڑوں سے لگیں

گی تو تابکاری کے ذرات ان کے ساتھ چمٹ جائیں گے اور آپ کیلئے نقصان کا باعث بنیں گے.


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎